34 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

 راجہ محمد اشرف کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 34 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پی اینڈ ڈی احسان بھٹہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹزمینجمنٹ پنجاب تعینات کردیاگیا۔لیفٹیننٹ (ر)شعیب خان جدون ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب ،نوید شہزاد مرزا ڈی جی فوڈ اینڈ کین کمشنر پنجاب ،ڈاکٹر نور محمد اعوان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات پنجاب ،عائشہ ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات ،عتیق الرحمن ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایولوایشن سپیشلائزڈ ہیلتھ ،عمران اکرم چوہان ڈائریکٹر وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات ہوگئے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن منور حسین کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈی جی خان محمد طاہر امین کا تبادلہ کر کے خدمات ڈی جی واسا کے سپرد کردی گئیں۔ڈپٹی ایم ڈی پیف راجہ محمد اشرف کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے اوران کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی ایجوکیشن ڈاکٹر فہد وقار عظیم کوتعینات کردیاگیا۔ڈپٹی ایم ڈی پیف محمد نجیب کاتبادلہ کر کے ڈپٹی سیکرٹری زراعت بنادیاگیاجبکہ چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بشریٰ نصیر کا تبادلہ کر کے ڈپٹی ایم ڈی پیف لگادیاگیا۔ ڈپٹی سیکرٹری سکولز عابد شوکت کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکرٹری زراعت اورکاشف رضا شاہد اعوان کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈی جی خان لگایاگیاہے،عدنان ارشد کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے سپردکردی گئیں ۔نعمان افضل اعوان ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے طور پرخدمات انجام دینگے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکرعباس رضا ناصر کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کمیشن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سرگودھا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بھکر ،ڈپٹی سیکرٹری وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ماجد بن احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سرگودھا لگایاگیاہے۔عائشہ خان وویمن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری بنادی گئیں جبکہ تنویر مرتضیٰ کی خدمات ڈی جی پھاٹا کے سپرد کی گئیں۔نیئر مصطفی کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن بہاولپور اوراشفاق حسین سیال کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف تعینات کیاگیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن وسیم عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،طارق محمود ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن ،محمد عمر فاروق ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ،محمد ابوبکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا ،عبدالغفار ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک ،محمد طلحہٰ سعید ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،واثق عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ ،سید خالد محمود گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے طور پر کام کرینگے جبکہ فیصل عباس کی خدمات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردی گئیں۔