بجلی کی بہتر فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیوٹی لازمی قرار دی گئی
لاہور(آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی اور شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے افسران اور ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ کمپنی نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی لازمی قرار دیتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے۔لیسکو حکام کے مطابق بسنت کے موقع پر بجلی کے نظام میں ممکنہ خرابیوں اور حادثات کے پیشِ نظر آپریشن اور فیلڈ اسٹاف مکمل طور پر ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور فوری سہولت میسر ہو سکے۔کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی بجلی کے مسئلے کی صورت میں فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔