ٹریفک بہتربنانے کیلئے100پوائنٹس پرٹاسکنگ

 قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں اضافے کی سمری بھجوانیکی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کو صوبے بھر میں نظامِ ٹریفک کو مؤثر اور جدید بنانے کے لیے 100 مختلف ٹاسک سونپے گئے ہیں یہ ٹاسک روڈ سیفٹی، انفراسٹرکچر، عوامی آگاہی، اور ٹریفک اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مبنی ہیں پنجاب بھرمیں ٹریفک بہتربنانے کیلئے100پوائنٹس پرٹاسکنگ کردی گئی۔جرمانوں میں اضافہ،روڈانجینئرنگ،آگاہی سائن بورڈ،باڈی کیمروں کی فراہمی کاٹاسک،ای چلاننگ کی وصولی،غیرقانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ٹاسک،ٹریفک یونیفارم تبدیلی،ٹریفک پولیس رولز،وارڈنز کے پی آئیز و دیگر ٹاسک،7روزمیں تمام بڑیشہروں میں ابتدائی طورپر10دس باڈی کیمرے فراہم کرنیکاٹاسک شامل ہیں چھوٹے شہروں میں3تین باڈی کیمرے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیف سٹیز اتھارٹی کو45روزمیں آگاہی سکرینزنصب کرنیکاحکم دے دیا۔5دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں اضافے کی سمری بھجوانیکی ہدایت کر دی97ٹاسک مکمل کرنے کے لئے ایک سے 15 روز کا وقت دیا گیا،ٹریفک کوبہتربنانے کیلئے3ہدایات کیلئے30سے45روزکاوقت دیاگیا۔