بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے:بیرسٹر گوہر

عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آئوں گا:چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی  این پی پی )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے  بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آئوں گا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔ان کا  کہنا تھا کہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، انہوں نے  کہا کہ مخصوص نشستیں اس جماعت کا حق ہے جس کو عوام نے ووٹ دیا، ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ انصاف ملے گا، امید ہیں مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی