پولیس مقابلوں میں دو زخمی ملزمان گرفتار

حیدرآباد(خصوصی رپورٹ )حیدرآباد میں پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران دو مختلف مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔پہلا واقعہ نسیم نگر کے علاقے میں آئی کون سٹی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت مظہر علی بھٹی کے نام سے ہوئی ہے