لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بردار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان کو کچہری کے عقب میں ریلوے لائنز کے قریب سے حراست میں لیا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ جمال کالونی میں ریکی کرنے کے بعد واردات کی نیت سے چھپے ہوئے تھیابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرائم کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 32 بور ریوالور اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات اور محرکات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سکیورٹی کے پیش نظر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھی جا سکے۔