ڈولفن فورس اور پی آر یو کی کارروائی ،7اشتہاریوں سمیت 40 گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس اور پی آر یو نے دورانِ پٹرولنگ مختلف کارروائیوں میں7اشتہاریوں سمیت 40 عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 2 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لے لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزینز بھی برآمد ہوئے۔کارروائیوں کے دوران 14 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا گیامزید برآں، ڈولفن فورس نے 65 افراد کے خلاف مختلف نوعیت کی قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائیں۔ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 ون ویلرز اور 3 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیاانہوں نے مزید بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے 67 سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیاڈولفن فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔