پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ، خوش آمدیدی تقریب

پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ، خوش آمدیدی تقریب

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی۔

 پرواز کے استقبال کے لیے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل موجود تھے۔اس موقع پر ہیتھرو ائیرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا اور ایک سادہ مگر پر وقار خوش آمدیدی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پی آئی اے کی یہ پرواز اہم سنگ میل ہے اور پاکستانیوں کی دل کی آواز کو ظاہر کرتی ہے، اور اسے مزید فروغ دینا چاہیے۔ہیتھرو ائیرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اور ہیتھرو کا تعلق سات دہائیوں پر محیط ہے، اور آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا۔