ایران میں پھنسے 16 پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی، سفیر مدثر ٹیپو کی تصدیق

ایران میں پھنسے 16 پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی، سفیر مدثر ٹیپو کی تصدیق

ایران میں پھنسے ہوئے 16 پاکستانی شہری وطن واپس روانہ ہو گئے، جس کی تصدیق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کی ہے۔

سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ محنتی شہریوں کو ایران کی چند بندرگاہوں پر اپنے جہازوں سے وطن واپسی کے لیے مدد درکار تھی۔ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے علاوہ متعلقہ کمپنیوں اور جہازوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے 16 افراد کی محفوظ واپسی ممکن بنائی گئی اور وہ اب پاکستان کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ سفیر نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تہران اور ایران کی شپنگ کمپنیوں کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔