آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

برطانیہ میں چھوٹے تاجروں نے بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہو کر پٹرول پمپس بند کر دیئے،رپورٹ
لندن(آئی این پی )آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی تیل منڈی پر شدید دبا ئوبرقرار رہا،خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 6.56 فیصد بڑھ گئی، برطانوی خام تیل 112 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، امریکی خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق برطانیہ میں پٹرول کی قیمت 2 پائو نڈ فی لٹر تک پہنچ گئی، برطانیہ میں چھوٹے تاجروں نے بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہو کر پٹرول پمپس بند کر دیئے، سپر مارکیٹوں نے ایران جنگ کے باعث خوراک کی قلت کی بھی وارننگ دے دی۔