3منشیات فروش گرفتار،5کلوسے زائد چر س برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوںکو گرفتار کر لیا۔ نواب ٹائون پولیس نے دوران پٹرولنگ منشیات فروش فیروز خان اور حمزہ کو گرفتار کر کے 4 کلوسے زائد چرس برآمد کر لی ۔مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سہواڑی سٹاپ سے علاقہ کے گردو نواح میں آن لائن آرڈرز پر منشیات سپلائی کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔