سٹریٹ کرمنل گینگ کے 2 کارندے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لوئر مال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور دو رکنی متحرک اسٹریٹ کرمنل گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ٹیم نے فوری طور پر انہیں قابو کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لوئر مال انسپکٹر نبیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہر میں جرائم کے انسداد کے لیے کڑی نگرانی اور مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔