اسلام آباد(آن لائن)انسانی اعضا اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون ون سے انسانی اعضا ملنے کا معاملہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی،لاہور، پشاور کے مختلف ہسپتالوں سے مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے پلاسنٹا کہاں سے خریدا کہاں بھیجا جارہا ہے تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق تین غیر ملکی اور دو پاکستانی ایف آئی اے کے پاس 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں ایف آئی اے پانچوں ملزموں کو منگل کو عدالت میں پیش کرے گی