شوہر یاسسرال شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات نہیں لے سکتا :سپریم کورٹ

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ شوہر یاسسرال شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات نہیں لے سکتا وہ دلہن کی ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کیا ہے۔حکم نامے کے مطابق  شوہر یا سسرال دلہن کے زیورات پر کوئی ملکیتی حق نہیں رکھتے۔ دلہن کے زیورات روکنا اس کے ملکیتی حقوق سے غیرقانونی محرومی ہے۔ بیوی اپنے زیورات کی واپسی کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔والدین کی جانب سے دلہن کو دیا گیا سونا اس کی مکمل ذاتی ملکیت قرار، حکمنامے میں مزید کہا کہ دلہن کو ملنے والے برائیڈل گفٹس بھی اس کی ذاتی ملکیت تصور ہوں گے، کسی تحفے کی ملکیت کا تعین اس بات سے ہوتا ہے کہ وہ کس نیت سے دیا گیا تھا۔