جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کیلئے پانی سے زیادہ موثر مشروبات

لاہور(نیٹ نیوز)جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں۔، خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیم کی موجودگی کی وجہ سے۔ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیم، پوٹاشیم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔ پانی کی کمی سے بچنے کیلئے جن مشروبات سے پرہیز ضروری ہے ان میں کیفین سے بھرپور مشروبات (زیادہ کافی یا انرجی ڈرنکس )،الکوحل اوربہت زیادہ میٹھے سافٹ ڈرنکس۔ ڈی ہائیڈریشن کا سبب بنتے ہیں۔