گرین ٹائون ،کاہنہ ، باغبانپورہ ،گجرپورہ ،ملت پارک میں شہری لٹ گئے ،گاڑیاں،موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں سلیم سے1 لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں دلاور سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں عنایت سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں نثار سے 70ہزار روپے اور موبائل فون, ملت پارک میں نوید سے50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا ماڈل ٹاؤن اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ہربنس پورہ میں دو ڈاکوؤں نے شہری علی رضا سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیاہربنس پورہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے،ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ شہری علی رضا کی مدعیت میں 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے