فنڈز پر رولز کا اطلاق نہ کرنے کا مقصد جلد بہتری کو ممکن بنانا:محکمہ سکولز
شفافیت کے بغیر اقدامات بدعنوانی کے دروازے کھول سکتے :ٹیچر یونین
لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے اعلان کردہ 40 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈز کو حکومت کے مالیاتی قواعد و ضوابط سے مبرا قرار دے دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق یہ فنڈز سکول مینجمنٹ کونسلز کو براہِ راست فراہم کیے جائیں گے اور ان پر پیپرا رولز اور آڈیٹر جنرل کے دائرہ کار کا اطلاق نہیں ہو گا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ فنڈز کی آزادی خوش آئند ہے، لیکن شفافیت کے بغیر ایسے اقدامات سکولوں میں بدعنوانی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا م ئوقف ہے کہ فنڈز پر رولز کا اطلاق نہ کرنے کا مقصد سکولوں کو بیوروکریٹک پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے جلد از جلد بہتری کے اقدامات ممکن بنانا ہے۔