سالانہ بزنس لاس کے تخمینہ ٹریڈرز کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی، نواز شریف نے منظوری دیدی
لاہور (کرائم رپورٹر )اندرون شہر کے باہر زیر زمین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ ، لہر اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف میاں محمد نوازشریف نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے سرکلر گارڈن کو ہر صورت آباد کیا جائے گا۔23سو دوکانیں بزنس لاس کی بنیاد پر گرائی جائیں گی۔23سو دکانوں کو ایک سال میں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 2025/2026 کے احتتام تک مالکان حقوق دیئے جائیں گے۔سالانہ بزنس لاس کے تخمینہ ٹریڈرز کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔لہر اتھارٹی نے منصوبہ پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دیا۔اگست تک اراضی خالی جبکہ ستمبر سے کام شروع کرا دیا جائے۔ ٹریڈرز کو مشاورتی عمل کے ذریعے اعتماد میں لیا جائے گا،20فیصد پرائیویٹ جبکہ 80فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی،اندرون شہر کے 13 دروازوں کے باہر سرکاری لینڈایکوزیشن کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق روشنائی گیٹ ،مستی گیٹ ،کشمیری گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے باہر دکانیں مسمار کرنے کا تخمینہ لگایا جائے۔یکی گیٹ ،دہلی گیٹ ،اکبری گیٹ اور موچی گیٹ کے باہر سرکاری زمین واگذار کرائی جائے گی،تھانوں ،مساجد ،ہسپتالوں کی گئی لینڈ ایکوزیشن کی تجاویز دی گئی۔شاہ عالمی گیٹ ،لوہاری گیٹ ،موری گیٹ اور بھاٹی گیٹ کے باہر سے دکانوں کی لینڈ ایکوزیشن کرائی جائے۔نقشہ میں 20فیصد پرائیویٹ جبکہ 80فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن پر تجاویز دی جائیں ،13 دروازوں کے باہر باغ کو دوبارہ اصل حالت میں لانے پر ہوم ورک مکمل ہے ، لہر اتھارٹی کے مطابق دروازوں سے باہر سرکاری زمین پر واقع 23سو دکانیں اور دو سو گھر مسمارکئے جائیں گے۔