لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں تمام کمرشل مارکیٹس، شاہراہوں، یو ٹرنز اور سروس لینز پر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر فیروز پور روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، لکشمی چوک، گلبرگ، برکت مارکیٹ، بیڈن روڈ اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا لاہور ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کیلئے تمام افسران و ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ تمام ٹاو?ن منیجرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹاو?نز میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گھر کے باہر نہ پھینکیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔