شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں غیاث سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, برکی میں گوہر سے 3لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون,نواب ٹاون میں فہیم سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,نوانکوٹ میں ابرار سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں سہیل سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ شادباغ سمن آباد اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں