آ لٹو گاڑی پر ویگو کی نمبر پلیٹ لگانے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ٹاؤن شپ میں آلٹو گاڑی پر ویگو ڈالے کی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق پٹرولنگ آفیسر ظہیر نے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ڈرائیور کو پکڑا، جس نے مبینہ طور پر ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی آلٹو گاڑی کے اصل نمبر میں ردوبدل کرکے دوسری گاڑی کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ملزم کو مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ فیصل ٹاؤن بھجوا دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔