عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا، ابو بکر ورلڈ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ابو بکر کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ابو بکر احمد بٹ کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔