شہدادکوٹ(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواب زادہ برہان چانڈیو نے گرائی جانے والی سرکاری عمارت کا مٹیریل چوری کرنے والے حلقے کے عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کر دی۔رپو رٹ کے مطابق ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے وارہ میں تحصیل اسپتال کی عمارت گرائی گئی تھی، جہاں سے علاقے کے عوام اس کا مٹیریل چوری کرنے لگے۔ مٹیریل کی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اے نوابزادہ برہان چانڈیو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے