بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 .0شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر رکارڈکی گئی تھی۔زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔