لاہور (آئی این پی )لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عبداللہ طارق قتل ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبداللہ طارق کے نام سے ہوئی ہے، وہ اوکاڑہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔ ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزموں نے عبداللہ طارق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ذرائع نے کہا کہ عبداللہ طاہر میڈیکل چپ کے لئے گھر سے نکلے تھے، راستے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔