لاہور (کرائم رپورٹر) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔