ناقص تفتیش پر افسران کو شوکاز، مقدمات پر فوری احکامات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن دفتر میں موصول ہونے والی کمپلینٹس کی شنوائی ہوئی۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تفتیش سے متعلق شکایات پر چند کمپلینٹس کی اپنے دفتر میں انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیا گیا اور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ چند شکایات کے متعلق ڈویڑنل ایس پیز انویسٹیگیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے ڈویڑنل ایس پیز انویسٹیگیشن کو کال کر کے متعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ افسران آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں