بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت، معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 وہ جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کر رہے تھے۔

دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا:"بھارت کی پراکسیز کا انجام بھی وہی ہوگا جو پہلے ہوا، ان شاء اللہ!"
متحدہ قومی موقف کی ضرورت
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ:دہشتگرد نہ کسی مذہب کے نمائندے ہیں اور نہ کسی فرقے یا قوم کے۔دہشتگردی کے خلاف کامیابی کے لیے متحد قومی موقف اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے۔
بلوچستان کی ترقی اور قومی حکمت عملی
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ:بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط قومی حکمت عملی کے ذریعے صوبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
علاقائی امن پر پاکستان کا عزم
آرمی چیف نے کہا:پاکستان علاقائی امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔تاہم ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
مکالمہ اور سوال و جواب
نشست کے اختتام پر ایک جامع اور بے تکلف مکالمہ بھی ہوا، جس میں ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف سے مختلف امور پر سوالات کیے اور تفصیلی گفتگو کی۔