ٹرمپ کا مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایران پر حملے پر غور

واشنگٹن (آئی  این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے  ایرانی سکیورٹی فورسز اور رہنمائوں پر فضائی حملے بھی شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی اور عرب رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ صرف فضائی حملوں سے وہاں کی مذہبی حکومت کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حوالے سے ہونے والی مشاورت سے واقفیت رکھنے والے دو ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں ملک گیر احتجاج کی لہر کو کچلنے کے لیے سخت کریک ڈان کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔ذرائع کا  کہنا ہے کہ اس کے لیے صدر ٹرمپ ان کمانڈرز اور اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے  آپشنز ڈھونڈ رہے ہیں جو واشنگٹن کی نظر میں تشدد کے ذمہ دار ہیں۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ مظاہرین کو یہ یقین دلایا جائے کہ وہ حکومت اور سکیورٹی سے متعلق عمارات پر قابو پا سکتے ہیں۔  امریکی ذرائع میں سے ایک نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ضمن میں مختلف آپشنز پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، جن میں ایک بہت بڑا اور موثر حملہ بھی شامل ہے جو ممکنہ طور پر بیلیسٹک میزائل پر ہو سکتا ہے جو کہ مشرق وسطی میں امریکہ کے اتحادیوں تک رسائی رکھتے ہیں