سابق وزیر کے پائلٹس سے متعلق بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

سابق وزیر کے پائلٹس سے متعلق بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 کابینہ نے بتایا کہ سابق وزیر کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا اور اس کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور ملک کا تشخص شدید متاثر ہوا، ساتھ ہی قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا۔ کمیٹی کا مقصد اس بیان کے محرکات کا پتا چلانا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانا ہوگا۔اجلاس میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کے چارٹر کی توثیق بھی کی گئی، جس کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی اور 50 بلین درخت اگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔کابینہ نے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان ٹیرف ریٹس کوٹا تقسیم کے معاہدے کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں، وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت تھری کی ری آرگنائزیشن اور اسے اسپیشل کورٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔