کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اْٹھایا ہے، دونوں نے ‘علی باغ’ میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے