لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ اس کی سالگرہ منائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شعیب ملک نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ اپنے پسندیدہ دن کو سب سے عزیز کے ساتھ مناتے ہوئے۔