اوباش شخص کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کرلیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیاملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیاپولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نیور اگین پالیسی کے واضح احکامات جاری ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔