گلبرگ پولیس کی کارروائیاں5جرائم پیشہ افراد گرفتار

تین منشیات فروشوں اور دو اشتہاریوں سے بھاری مقدار برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک ہے۔ گلبرگ پولیس نے 48 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔ گرفتار افراد میں 3 منشیات فروش عامر، راف اور فہیم شامل ہیں جن سے 1.4 کلو چرس، 80 لیٹر دیسی شراب اور 60 گرام افیون برآمد ہوئی۔ اشتہاری جمال اور عدنان ناجائز اسلحہ اور فراڈ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتاریاں کی گئیں۔ تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔