لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، گڑھی شاہو میںکارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا،ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 12 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ،ملزم مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔ملزم منا مسیح کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ گڑھی شاہو کے حوالے کردیا گیا۔