گرفتار ملزموں میں 26 اشتہاری، 14 عدالتی مفرور اور 4 عادی مجرم شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ زکی لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 72 گھنٹوں میں 50 ملزم گرفتار کرلئے۔گرفتار ملزموں میں 26 اشتہاری، 14 عدالتی مفرور اور 4 عادی مجرم شامل ہیں۔ تمام گرفتاریاں ای پولیس ایپ کی مدد سے کی گئیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کیخلاف کارروائی میں 4 ملزموں کو اسلحہ سمیت قابوکرلیاگیا۔ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 53 ہزار 614 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ 6 ہزار 916 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی جانچ پڑتال کی گئی۔ایس پی موبائلز اختر نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔