منشیات فروش، اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیا گیا
آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے۔ کاہنہ پولیس نے 72 گھنٹوں میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1 منشیات فروش سمیت 7 اشتہاری اور 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزمان اقدام قتل، بوگس چیک اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ اشتہاری ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے مختلف علاقوں میں روپوش تھے۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کیخلاف چوری، جھپٹا سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ منشیات فروش الیاس کو منشیات سمیت بدوکی گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔ 650 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔