لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہر بھر میں پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور فیروزپور روڈ سمیت مختلف مقامات سے 22 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیاجبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو فیکٹری ایریا، باغبانپورہ، شادباغ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، ڈور اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جن میں فیکٹری ایریا، باغبانپورہ، شادباغ اور ستوکتلہ شامل ہیں۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں