اسلام آباد(بیورو رپورٹ )تحریک انصاف سے وکلا اور خاندان کے افراد کی ملاقات آج منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔ملاقات کیلئے پارٹی نے چھ وکلا رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کوارسال کردی ہے، فہرست میں وکلا سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹرگوہرخان اورطاہرسلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثراوراحمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اوربشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے۔