راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی سے وکلاء اور فیملی کے ارکان آج ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں چھ وکلاء رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔فہرست میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر خان، اور طاہر سلطان کے نام شامل ہیں جبکہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ بھی ملاقات کے لیے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں** بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی، اور بشری بی بی کے فیملی ممبران بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔