دبئی میں لگژری نمبر پلیٹس کی نیلامی

دبئی میں لگژری نمبر پلیٹس کی نیلامی

دبئی میں لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خصوصی نیلامی ہوئی، جس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (تقریباً 8 ارب 31 کروڑ پاکستانی روپے) کی آمدنی ہوئی۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 74 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔ اس کے علاوہ، دوسری مہنگی نمبر پلیٹ 80 لاکھ درہم (تقریباً 61 کروڑ روپے) میں نیلام ہوئی۔نیلامی میں ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک اور نمبر پلیٹ 33 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کی گئی۔نیلامی میں دو سے پانچ ہندسوں والی 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں، جسے اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی نیلامی قرار دیا جا رہا ہے۔