امریکہ میں تین سال کی لاپتہ بچی 42 سال بعد مل گئی

 میری کو  ان کی اپنی والدہ نے اپریل 1983 میں کینٹکی سے اغوا کیا تھا
مشل والد جوزف سے42 سال بعد ملیں،والدہ پر سنگین جرم عائد کیا گیا
واشنگٹن (آئی این پی) ایک امریکی بچی جسے صرف تین سال کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا، 42 سال بعد زندہ برآمد ہوئی اور اسے اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اغوا کی گئی تھی۔مشل میری نیوٹن کو مبینہ طور پر ان کی اپنی والدہ نے اپریل 1983 میں کینٹکی امریکا سے اغوا کیا تھا، مشل نے زندگی کا بیشتر حصہ ایک مختلف نام کے تحت گزارا اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کا نام لاپتہ بچوں کے ڈیٹا بیس میں درج تھا یا ان کی والدہ ایف بی آئی موسٹ وانٹڈ کی فہرست میں شامل تھیں۔مشل کو نومبر میں اپنے ماضی کے بارے میں بتایا گیا اور وہ اپنے والد جوزف نیوٹن سے 42 سال بعد دوبارہ ملیں۔مشل کی والدہ ڈیبرا نیوٹن نے مبینہ طور پر انہیں لوِیس وِل سے اغوا کیا تھا