پنجاب اسمبلی میں سہیل آفریدی کی آمد پر ہنگامہ، انکوائری کمیٹی آگئی

   مطیع اللہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن کر اسمبلی میں داخل ہوا‘ باہر نکالنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا 
پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ اعزاز رضا کی وردی پھاڑ دی گئی،سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو سنبھالا
لاہور(آئی این پی )پنجاب اسمبلی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ کے مطابق مطیع اللہ برکی نامی شخص رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن کر اسمبلی میں داخل ہوا،سکیورٹی اسٹاف نے باہر نکالنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اسسٹنٹ اعزاز رضا کی وردی پھاڑ دی گئی،سکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے۔