ڈی آئی جی آپریشنز کاگرجا گھروں کا اچانک دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کینٹ اور ماڈل ٹا ئون سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کا اچانک دورہ کیا۔ اْنہوں نے سلیوشن چرچ آرمی ہیڈکوارٹرز، ڈان باسکو چرچ ،سینٹ میری چرچ انارکلی اور کیتھڈرل چرچ پر سکیورٹی کے اقدامات چیک کئے۔اْنہوں نے کہا 622گرجا گھروں پر 2ہزار سے زائد جوان سکیورٹی پر تعینات کئے گئے۔گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکٹرز کے استعمال سے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ یقینی بنائی گئی۔محمد فیصل کامران نے چرچ منتظمین سے ملاقات بھی کی۔