27سالہ عمارنے ہسپتال میں د م توڑا،شاہزیب اورآفتاب کاعلاج جاری
پاکپتن ،محمدنگر(خصوصی رپورٹ ) دھندکے باعث تیزرفتار کار بے قابوہوکر نہر میں گرگئی، 27سالہ نوجوان جاں بحق،2ساتھی زخمی ہوگئے، کار نواحی گائوں46/EBکے نزدیک دلووالہ نہر میں گری، جس کے نتیجہ میں27 سالہ محمد عمار ،23سالہ شاہزیب خادم حسین اور 24سالہ آفتاب نیازشدیدزخمی ہوگئے، ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمیوں کو نہر سے نکا ل کر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں پر محمد عمار زندگی کی بازی ہارگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔