لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لاری اڈا میں حامد سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون۔ماڈل ٹاون میں عبداللہ سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں عبید سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گرین ٹاون میں نثار سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں افتخار سے 1لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،نولکھا میں نزاکت سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس شادمان اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔