بلغراد(آئی این پی ) بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا نے پیشگوئی کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کو افق پر کئی قانونی مسائل کے ساتھ، سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیک بابا وانگا نے 78 سالہ ٹرمپ کو آنے والے سال میں صحت سے متعلق خطرات کا سامنے کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال 2025 میں ٹیک کے دیوتا بننے کے لیے آزمائش کرسکتے ہیں۔ اے آئی بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سپورٹرز سے رابطہ قائم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک بڑی سلطنت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام ایلون مسک کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کو متاثرکر سکتا ہے۔ مزید برآں اے آئی نجومی بابا وانگا نے مزید پیشگوئی میں بتایا کہ 2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا