بابا وانگا کی 5079ء تک کی پیشگوئیاں کیا ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز )بلغاریہ کی نابینا نجومی آنجہانی خاتون بابا وانگا، جنہیں اکثر بلقان کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے، اپنی وفات (1996ء ) کے بعد بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔ ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قدرتی آفات، عالمی سیاسی ہلچل اور حتیٰ کہ انسانیت کے انجام تک کی پیشگوئیاں کیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیاں خود تحریری صورت میں محفوظ نہیں کیں، بلکہ ان سے منسوب زیادہ تر باتیں ان کے قریبی افراد اور پیروکاروں نے بعد میں قلم بند کیں۔بابا وانگا 1911ء میں پیدا ہوئیں بچپن میں ایک شدید گرد آلود طوفان کے دوران ان کی بینائی چلی گئی، اس واقعے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں روحانی دنیا سے پیغامات اور مستقبل کی جھلکیاں موصول ہوتی ہیں، مشرقی یورپ میں ان کے پیروکاروں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ان کے ماننے والوں کے مطابق انہوں نے سال بہ سال 5079ء   تک کے واقعات کی پیشگوئی کی۔2026ء کی پیش گوئیاں2026ء میں انہوں نے خلائی مخلوق سے رابطے اور قدرتی آفات سے متعلق پیش گوئی کر رکھی ہے، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نومبر 2026ء میں انسانیت کا کسی بڑی خلائی مخلوق یا اجنبی جہاز سے سامنا ہو سکتا ہے، جو زمین پر اترے گا، اسی سال کے دوران شدید زلزلوں، موسمی شدت، قحط سالی اور آگ سے متعلق تباہ کن واقعات کی پیشگوئی بھی منسوب کی جاتی ہے۔2028ء  : سیارہ زہرہ کی تلاشبابا وانگا سے منسوب دعوؤں کے مطابق 2028ء  تک انسان توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت کرے گا، حالانکہ سائنسی طور پر یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔2033ء  : قطبین کا پگھلنا کہا جاتا ہے کہ 2033ء   میں زمین کے منجمد قطبی علاقے پگھلنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سمندروں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جائے گی۔2076ء  : کمیونزم کی واپسیایک اور پیش گوئی کے مطابق 2076ء میں دنیا بھر میں کمیونزم دوبارہ پھیل جائے گا اور کئی ممالک اس نظام کو اختیار کریں گے۔2130ء  پہلی باضابطہ خلائی مخلوق سے ملاقات پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ 2130ء  میں انسانوں کا باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہو گا۔2170ء  : عالمی سطح پر پانی کی قلتموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے بڑے حصے میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی، جو انسانیت کے لیے بڑا بحران ثابت ہو گی۔3005ء : مریخ کی جنگ ایک حیران کن دعویٰ یہ بھی ہے کہ زمین اور مریخ کے درمیان جنگ ہو گی، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔3797ء  : انسانیت کا پہلا اختتام ان پیشگوئیوں کے مطابق زمین زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور جو انسان زندہ بچیں گے انہیں زمین چھوڑنا پڑے گی۔ 079ء  : انسانیت کا آخری انجامبابا وانگا سے منسوب آخری پیش گوئی کے مطابق 5079ء   میں انسانیت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔