آوارہ زبانوں کو لگامیں نہ ڈالی گئیں تو جواب میں کوئی نرمی اور رعایت روا نہیں رکھی جائے گی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے مذاکرات کمزوری کی علامت نہیں، ملک کو بحران سے نکال کر جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور استحکام کی راہ پر ڈالنے کی سنجیدہ کوشش ہے، شہبازشریف سمجھ لیں، آوارہ زبانوں کو لگامیں نہ ڈالی گئیں تو جواب میں کوئی نرمی اور رعایت روا نہیں رکھی جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں موجود منہ کی کسی مہلک بیماری میں مبتلا ذہنی مریض مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، سیاسی حیثیت اور ساکھ سے یکسر محروم یہ عناصر فساد اور انتشار کو ہی اپنی سیاسی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں