یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈز کے میچ کے دوران ایک لڑکے نے اسٹیڈیم میں اپنی محبوبہ کو پرپوز کر کے لمحہ یادگار بنا دیا۔
کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے اس خوشگوار واقعے کو خوش دلی سے انجوائے کیا۔ میچ کے بعد سبالانکا نے کہا کہ انہوں نے دورانِ میچ پہلی بار اس طرح کا خوشگوار لمحہ دیکھا، لیکن ان کا فوکس گیم پر رہا۔بیلاروسی ٹینس اسٹار نے جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی۔